• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167471

    عنوان: پردے کے پیچھے امام کی اقتداء کرنا؟

    سوال: بعد سلام کے عرض ہے کہ اگر مسجد کے اندر نماز جماعت ہو رہی ہو اور صفیں پوری ہونے کے بعد کچھ لوگ باہر نماز پڑھ رہے ہوں اور بیچ میں پردے حائل ہوں تو کیا اس حالت میں باہر والوں کی نماز ہو جائے گی ؟

    جواب نمبر: 167471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:409-432/L=5/1440

    اگر اخیر صف اور جہاں باہر لوگ کھڑے ہیں ان کے درمیان فاصلہ دوصف یا اس سے زائد کا نہیں ہے ،نیز امام کے حرکات وسکنات کا علم رہتا ہے تو پردہ کی حیلولت کے ساتھ بھی نماز ادا کرنے میں مضائقہ نہیں۔

    (والحائل لا یمنع) الاقتداء (إن لم یشتبہ حال إمامہ) بسماع أو رؤیة ولو من باب مشبک یمنع الوصول فی الأصح (ولم یختلف المکان) حقیقة کمسجد وبیت فی الأصح قنیة، ولا حکما عند اتصال الصفوف... (الدر المختار: ۳۳۳/۲ط:زکریادیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند