عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604872
بچوں كو مسجد میں لانا كیسا ہے؟
دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے کہ ایسے بچوں کو مسجد لانا جو شور کرتے ہیں اور دوسروں کی نماز میں خلل پیدا کرتے ہیں درست نہیں۔ جبکہ کہ پاکستان کے ایک دیوبندی عالم دین کی کلپ سنی جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی مولوی کہے کہ بچے مسجد میں شور کرتے ہیں تو تم دلیل مجھ سے لو پھر بطور دلیل حضرات حسنین اور حضرت امامہ کا دوران نماز آکر بولنا ۔ اور حضرت امامہ کا نبی کریم کے کندھوں پر چڑھنا اور نبی کا خاموش رہنا بتاتے ہیں ۔
جواب نمبر: 604872
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 896-649/D=10/1442
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قولی حدیث میں وارد ہے جنبوا مساجدکم مجانینکم وصبیانکم یعنی اپنی مسجدوں میں بچوں اور پاگلوں کو آنے سے روکو۔ قولی حدیث فعلی حدیث پر مقدم ہوتی ہے۔
پھر حضرات حسنین اور امامہ رضی اللہ عنہم کا شور و غل کرنا کہاں مذکور ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند