• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607299

    عنوان:

    شرعی مسافت پر واقع ڈیوٹی کی جگہ میں اور سفر میں نماز کا مسئلہ

    سوال:

    سوال : میرا روزانہ سفر 85 کلومیٹر ایک سائڈ کا ہے اور شام کو واپس بھی روزانہ اتنا ہی سفر ہے ڈیوٹی کا دورانیہ 11 گھنٹے ہے اور دوران ڈیوٹی 3 نمازیں آتی ہیں کیا جہاں میں ڈیوٹی کرتا ہوں وہاں میری نماز سفری ہو گی یا پوری پڑھیں گے اور دوران سفر بھی جو نماز آتی ہے اس کے بارے میں بھی بتا دیں جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 607299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 363-267/M=04/1443

     ایسی مسافت سفر آبادی سے باہر نکلنے کے بعد سے شمار ہوتی ہے سوال میں مذکور مسافت اگر آبادی سے نکلنے کے بعد کی لکھی ہے تو صورت مسئولہ میں ڈیوٹی اور سفر کے دروان آپ کے ذمہ قصر نماز ہے اگر عشاء کی نماز واپسی کے بعد رہائشی جگہ میں پڑھتے ہیں اور وہ جگہ وطن اصلی ہے تو پوری پڑھیں گے اور اگر رہائشی جگہ وطن اصلی نہیں بلکہ اقامتی ہے تو واپسی پر بھی قصر لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند