• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603055

    عنوان:

    دورانِ نماز میں اگر پیشاب کے قطرے آجائیں تو كیا كرے

    سوال:

    ایک شخص ہے اس پیشاب کے قطرے کی بیماری ہے نماز میں پیشاب کے قطرے آجاتے ہیں ریح خارج ہوجاتی ہے اور یہ پریشانی بہت ہی زیادہ ہے دوائی بھی کھا رہا ہو لیکن آرام نہیں میں معلوم یہ کرنا چاہتا ہو ں کہ میں اب میں کیا کرو ں حالات یہ ہیں کہ ایک نماز کیلئے کتنی ہی بار وضو کرتا ہو ں ، پھر بھی پیشاب نکل جاتا ہے ۔یا ریح خارج ہوجاتی ہے ، اس پریشان میں کیا کوئی حل ہے ؟

    جواب نمبر: 603055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 638-496/B=07/1442

     اگر پیشاب کے قطرے اور ریاح اس قدر زیادہ نکلتے ہیں کہ وضو کرکے پاکی کی حالت میں ایک نماز بھی نہیں پڑھ سکتا ہے تو وہ شخص معذور ہے ا س کے لئے حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت تازہ وضو کرے پھر وقت کے اندر جتنی نمازیں چاہے پڑھے قطرہ اور ریاح نکلتے رہیں جب بھی نماز صحیح ہوجائے گی۔ اس کا یونانی علاج کسی ماہر حکیم سے کرانا چاہئے ان شاء اللہ یہ بیماری جاتی رہے گی۔

    ------------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ معذور شرعی کے بارے میں مزید تفصیل ہے جو بہشتی زیور میں ملاحظہ کرلی جائے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند