• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600802

    عنوان: موبائل فون میں دیکھ کر نماز میں قرآن پڑھنا

    سوال:

    میرے شوہر عمران احمد عمر 40 سال ہے وہ ہر نماز میں لمبی سورتیں پڑھنا چاہتے ہیں تاکہ اچھی نماز ہو اور لمباقیام ہو مگر ان کو بڑی سورتیں یاد نہیں تو وہ نماز میں موبائل فون میں دیکھ کر بڑی سورتیں پڑھتے ہیں۔ موبائل فون ایروپلین موڈ { aeroplane mode }پر کر دیتے ہیں تاکہ کوئی فون یامیسج نا آئے اور دھیان صرف قرآن پڑھنے پر ہو۔ وہ ایک ہاتھ سے موبائل فون پکڑتے ہیں اور ایک ہاتھ سے نیت باندھتے ہیں۔ کیا ایسے کرنا جائز ہے ؟ کسی نے میرے شوہر کو بتایا کہ ایسے نمازفاسق ہو جاتی ہے ، کیا یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 600802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 193-123/SN=03/1442

     موبائل فون میں دیکھ کر نماز میں قرآن پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، درست نہیں ہوتی۔ آپ کے شوہر کو جس کسی نے یہ بات بتلائی صحیح بتلائی۔ آپ کے شوہر کو چاہئے کہ جس قدر قرآن کریم کی سورتیں یاد ہیں، ابھی نماز میں انھیں کو پڑھے؛ باقی بڑی سورتیں یاد کرنے کی کوشش کرتا رہے۔ (دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۲/۳۸۳، ۳۸۴، مطبوعہ: زکریا، دیوبند، بدائع الصنائع: ۱/۵۴۳، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند