• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163674

    عنوان: رکوع کی کس مقدار کے ملنے سے رکعات مل جاتی ہے؟

    سوال: رکوع کا کتنا حصہ ملنے سے رکعات ملتی ہے؟

    جواب نمبر: 163674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1313-1165/H=11/1439

    احسن الفتاویٰ میں ہے ”رکوع میں امام کے ساتھ ذرا سی شرکت بھی کافی ہے حتی کہ اگر مقتدی اس حالت میں رکوع کے لئے جھکا کہ امام رکوع سے اٹھ رہا ہے مگر امام ابھی اتنا سیدھا نہیں ہوا کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تک نہ پہونچ سکیں اس حال میں مقتدی اتنا جھک گیا کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تک سکتے ہوں تو اس کو یہ رکعت مل گئی اس کے لئے بقدر تسبیحہٴ واحدہ رکوع میں ٹھہرنا واجب ہے۔ اس کے بعد بقیہ تسبیحات چھوڑ کر اتباع امام واجب ہے۔ اھ “ ص: ۲۸۸/۳، ط: زکریا بکڈپو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند