• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147613

    عنوان: ایسی دعا بتائیں جس سے نماز میں دھیان رہے؟

    سوال: میں جب نماز پڑھتا ہوں تو دھیان کہیں اور رہتا ہے ، کوئی ایسی دعا ہے جو نماز پر دھیان رہے ؟

    جواب نمبر: 147613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 374-389/B=5/1438

    اس مقصد کی دعا تو نظر سے نہیں گذری، البتہ علمائے کرام نے ایک بہت مجرب تدبیر بتائی ہے وہ یہ ہے کہ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوں تو قیام کی حالت میں سجدہ گاہ پر نگاہ جمائے رکھیں، اور جب رکوع میں جائیں تو اپنے دونوں پاوٴں کی پشت پر نگاہ جمائے رکھیں، جب سجدہ میں جائیں تو اپنی ناک کی طرف نگاہ رکھیں، جب قعدہ میں بیٹھیں تو اپنی گود کی طرف نگاہ رکہیں، اس عمل سے ان شاء اللہ نماز میں یکسوئی حاصل ہوگی اور اِدھر اُدھر خیالات نہیں جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند