عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 48155
جواب نمبر: 48155
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 15481142/H=11/1434-U کانوں کو ہاتھ لگانا ضروری نہیں کانوں کے مقابل کرلینا کافی ہے، مسِّ اذنین سے ابہامین کا کانوں کے مقابل ہوجانا محقق ہوجاتا ہے ورنہ یہ کوئی مستقل سنت نہیں ہے، البتہ مس کے بغیر یا مس کے ساتھ ہتھیلیوں کا قبلہ رخ ہونا مسنون ہے، شامی اور سعایہ کی باب صفة الصلاة سے اسی طرح ثابت ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند