عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 67149
جواب نمبر: 67149
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 844-710/D=11/1437 مسجد کا اندرونی حصہ نمازیوں سے بھرجائے تو باہر صحن مسجد میں کھڑے ہوں صحن کا حصہ بھی اگر بھر جائے تو مسجد شرعی سے باہر جو حصہ ہے خواہ وضو خانہ وغیرہ کے پاس کا ہو وہاں کھڑا ہونا جائز ہے۔ مسجد کے حدود سے باہر اگر نمازی کھڑے ہوں تو ضروری ہے کہ صفیں متصل ہوں یعنی آٹھ دس فٹ سے زائد کا خالی فاصلہ نماز کی صفوں کے درمیان نہ پایا جائے لہذا درمیان میں استنجا خانہ جو چار چھ فٹ کی جگہ میں ہو، آجائے اور پیچھے حجرہ میں نمازی ہوں تو مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند