• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611006

    عنوان: سنت نفل اور وتر كے سجدوں میں صرف ایك تسبیح پڑھنا؟

    سوال:

    سوال : اگر سنت نفل اور وتر کے ہر رکوع اور سجدے میں صرف ایک مرتبہ تسبیح پڑھی جائے اور آخری قعدہ میں التحیات مختصر درود (ﷺ)اور مختصر استغفار (استغفر الله) پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے تو نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 611006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1001-746/M=09/1443

     صورت مسئولہ میں نماز ہوجائے گی لیكن اس كی عادت نہ بنانی چاہئے‏، نماز سنن و مستحبات كی رعایت كے ساتھ ادا كرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند