• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53746

    عنوان: نماز میں توجہ کے لیے آنکھیں بند کرنا کیسا ہے؟

    سوال: نماز میں توجہ کے لیے آنکھیں بند کرنا کیسا ہے؟اگر نماز میں یہ تصور کیا جائے کہ میں ایک خالی میدان ،پہاڑ یا صحرا میں کھڑا ہوں اور میرے سامنے صرف میرا اللہ ہے تو کیا یہ صحیح ہوگا؟

    جواب نمبر: 53746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1161-382/L=9/1435-U آنکھ بند کرکے نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے؛ البتہ اگر توجہ اور یکسوئی حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔ وتغمیض عینیہ للنھي إلا إذا قصد قطع النظر عن الأغیار والتوجہ إلی جانب الملک الستار (مجمع الأنہر: ۱/۴۲۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند