• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56484

    عنوان: حضرت ہمارے گھر میں پینٹنگ لگی ہے، جس میں بطخ، چڑیا وغیرہ بنی ہوئی ہیں، کیا ان چیزوں سے نماز نہیں ہوتی ہے ؟ میں نے ان کی آنکھیں قلم سے کاٹ رکھی ہیں، نمازپر آنکھوں سے فرق پڑتا ہے یا پورے پرند ے سے؟

    سوال: حضرت ہمارے گھر میں پینٹنگ لگی ہے، جس میں بطخ، چڑیا وغیرہ بنی ہوئی ہیں، کیا ان چیزوں سے نماز نہیں ہوتی ہے ؟ میں نے ان کی آنکھیں قلم سے کاٹ رکھی ہیں، نمازپر آنکھوں سے فرق پڑتا ہے یا پورے پرند ے سے؟

    جواب نمبر: 56484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 56-46/N=1/1436-U (۱) کھڑے ہوکر اعضاء کے ساتھ نظر آنے والی تصویر اگر نمازی کے سامنے، دائیں بائیں، سر کے اوپر، پیٹھ کے پیچھے یا سجدہ کی جگہ ہو تو نماز تو ادا ہوجاتی ہے، البتہ ایسی جگہ نماز پڑھنا مکروہ ہے اوراس سے نماز میں کچھ کراہت آجاتی ہے، اوراگر تصویر بہت چھوٹی ہو، پیروں کی جگہ ہو، بیٹھنے کی جگہ ہو، اس کا سر مٹادیا گیا ہو، یا کوئی کپڑا وغیرہ ڈال کر اسے چھپادیا گیا ہو تو نماز بلاکراہت درست ہے کذا في الدر والرد (کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا ۲:۴۱۶-۴۱۸ ط مکتبہ زکریا دیوبند) (۲) تصویر میں صرف آنکھیں مٹادینا کافی نہیں، پورا سر مٹانا ضروری ہے وقید بالرأس لأنہ لا اعتبار بإزالة الحاجبین أو العینین الخ (شام ۲:۴۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند