• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157383

    عنوان: قضا نماز طلوع ا‏، استواء‏ اور غروب كے علاوہ ہروقت پڑھ سكتے ہیں۔

    سوال: اگر نماز ظہر قضا ہو جائے تو کب ادا کرسکتے ہیں؟ اسی طرح فجر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز اگر قضا ہو جائے تو کب ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 157383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:357-300/D=4/1439

    طلوع، استواء، غروب ان تین اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں ان اوقات کے علاوہ جب چاہیں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، کسی متعین نماز مثلاً ظہر کی قضا کے لیے کوئی وقت متعین نہیں ہے جلد سے جلد ادا کرکے فارغ ہوجائیں۔

    ہاں اگر یہ شخص صاحب ترتیب ہے تو اگلی نماز پڑھنے سے پہلے پہلے ادا کرلینا چاہیے۔ قال في الدر وکرہ تحریما صلاة مطلقا ولو قضاءً․․․ مع شروع واستواء وغروب․․․ الدر مع الرد: ج۲/۳۰، وکرہ نفل وکل ما کان واجباًا․․․ بعد صلاة فجر وصلاة عصر․․․ لا یکرہ قضاء فائتة الخ (ج۱/ ۳۷الدر مع الرد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند