• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37295

    عنوان: قصر میں فرض کے ساتھ ساتھ سنت ، وتر اورنفل بھی پورا پڑھنا ہوگا یا صرف فرض کی قصرکرنا ہوگا؟

    سوال: (۱ )قصر میں فرض کے ساتھ ساتھ سنت ، وتر اورنفل بھی پورا پڑھنا ہوگا یا صرف فرض کی قصرکرنا ہوگا؟ اور باقی سنت وتر اور نفل سب معاف ہیں؟ (۲) اگر کسی نے دو رکعات والی نماز میں دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورة پڑھی یعنی پہلی رکعت میں قل ھو اللہ․․․ اور دوسری رکعت میں بھی قل ھو اللہ ․․․ پڑھی تو کیا نماز ہوجائے گی؟ یا سجدہ سہورکرناہوگا؟ یا دہرانی ہوگی؟

    جواب نمبر: 37295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 483=483-3/1433 (۱) مسافرت میں اگر آدمی اطمینان اور سکون وقرار کی حالت میں ہے تو اس کو فرض قصر کے ساتھ سنن ونوافل بھی ادا کرلینا اولیٰ ہے اور اگر جلدی اور بے اطمینانی کی کیفیت ہے تو سنن ونوافل کو چھوڑدینا درست ہے، صرف فرض اور وتر پڑھ لے۔ (۲) اس صورت میں نماز ہوگئی، سجدہ سہو یا اعادہ کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند