• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605140

    عنوان:

    کیا منفرد قنوت نازلہ پڑھ سکتا ہے ؟

    سوال:

    کیا منفرد قنوت نازلہ پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 605140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:845-587/sd=11/1442

     خاص حالات میں جبکہ مسلمانوں پر عمومی طور پر کوئی مصیبت و آفت کا نزول ہو، قنوت نازلہ فجر کی جماعت کی نماز میں مشروع ہے ، منفرد (تنہا نماز پڑھنے والے ) کے لیے قنوت نازلہ مشروع نہیں ہے ۔

    قال ابن عابدین : وَقَالَ الْحَافِظُ أَبُو جَعْفَرٍ الطَّحَاوِیُّ: إنَّمَا لَا یَقْنُتُ عِنْدَنَا فِی صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ غَیْرِ بَلِیَّةٍ، فَإِنْ وَقَعَتْ فِتْنَةٌ أَوْ بَلِیَّةٌ فَلَا بَأْسَ بِہِ، فَعَلَہُ رَسُولُ اللَّہِ - صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَظَاہِرُ تَقْیِیدِہِمْ بِالْإِمَامِ أَنَّہُ لَا یَقْنُتُ الْمُنْفَرِد( شامی: ۲/۱۱، باب الوتر والنوافل ، ط: دار الفکر، بیروت ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند