• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155667

    عنوان: گھر کی دیوار پر تیمم کر سکتے ہیں کیا؟

    سوال: حضرت، گھر کی دیوار پر تیمم کر سکتے ہیں کیا؟ میری بہن نابینا ہے وہ بستر پر بیٹھے ہوئے دیوار پر تیمم کر سکتی ہے؟ یا کھڑی ہو کر تیمم کرنا بہتر ہے؟ براہ کرم تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 155667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:175-150/H=3/1439

    اگر بہن پانی سے وضوء نہیں کرسکتی یا وضوء کرنے سے بیماری بڑھ جانے کا اندیشہ ہے یا وضوء کرانے والا کوئی شخص نہیں، الغرض اگر ایسی صورت ہے کہ شرعاً تیمم کرکے نماز ادا کرنا ان کے لیے جائز ہے اور دیوار کچی مٹی کی ہے یا سمنٹ کی ہے مگر اس پر پینٹ وغیرہ نہیں ہوا ہے تو دیوار پر بھی تیمم درست ہوجائے گا اور تیمم بیٹھ کر کھڑے ہوکر دونوں طرح درست ہوجاتا ہے اور اگر ایسی حالت بہن کی نہیں ہے کہ جس میں تیمم کرکے نماز اداء کرنا درست ہوسکے تو پھر تیمم سے ان کی نماز درست نہ ہوگی، اچھا یہ ہے کہ آپ بہشتی زیور میں تیمم کا بیان اچھی طرح پڑھ لیں یا کسی عالم سے اس کو سمجھ لیں اور اس کی روشنی میں پہلے یہ سمجھ لیں کہ بہن کو تیمم کرکے نماز پڑھنے کی شرعاً اجازت ہے یا نہیں؟ اس کے بعد کچھ اشکال رہے تو پھر لکھ کر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند