• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37350

    عنوان: جس مصلی پر کعبہ یا مدینہ کا فوٹو بنا ہوتاہے اس پر نماز پڑھنا کیساہے؟

    سوال: جس مصلی پر کعبہ یا مدینہ کا فوٹو بنا ہوتاہے اس پر نماز پڑھنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 37350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 514=514-3/1433 اس پر نماز پڑھنا ناجائز نہیں ہے، البتہ مصلی سادہ ہونا چاہیے جس میں کسی قسم کا نقش ونگار اور فوٹو نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند