• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33284

    عنوان: سجدہ سہو ہو اور التحیات پڑھ کے سلام بھول جائے، سجدے میں چلا جائے ، اس طرح دوسرا سجدہ کرے پھر دوبارہ التحیات پڑھ کے سلام پھیر دے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: سجدہ سہو ہو اور التحیات پڑھ کے سلام بھول جائے، سجدے میں چلا جائے ، اس طرح دوسرا سجدہ کرے پھر دوبارہ التحیات پڑھ کے سلام پھیر دے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 33284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1186=767-8/1432 جی ہاں! مذکورہ بالا صورت میں نماز درست ہوجائے گی، البتہ سجدہ سہو واجب ہونے کی صورت میں سلام پھرے بغیر سجدہ کرنا مکروہ ہے: ولو سجد قبل السلام جاز وکرہ تنزیہا (درمختار مع شامي: ۲/۵۴۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند