• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167830

    عنوان: چوكیداری كی وجہ سے نماز كی قضا كرنا؟

    سوال: ۱ ۔وہ نماز جو بندہ سستی کی وجہ سے نا پڑھے جیسے صبح کی نماز نیند کی وجہ سے رہ گئی نیز کیا ایسے نماز کی قضا ہے ؟ 2۔ دوسری وہ نماز جو دوران ڈیوٹی آپ کی رہ جائے یا قضا ہو جائے جیسے نماز کی ٹائم بندہ چوکیدار ہو مسجد کے باہر ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 389-322/D=05/1440

    (۱) جی ہاں فرض نمازیں جو کسی وجہ سے چھوٹ جائیں، چاہے نیند کی وجہ سے خواہ بھول جانے کی وجہ سے یا بیدار ہونے کی حالت میں سستی کی وجہ سے ہر صورت میں اس کی قضا کرنا فرض ہے۔

    (۲) چوکیداری کی ڈیوٹی کی وجہ سے نماز قضا کرنا جائز نہیں کسی طرح بھی چند منٹ کا وقت نکال کر خواہ صرف فرض ہی، ادا کر لینا ضروری ہے، پھر بھی اگر نماز چھوٹ گئی تو اس کی بھی قضا کرنا فرض ہے مسجد کے باہر ہی قضا پڑھ لے قضا نماز مسجد میں ادا کرنا ضروری نہیں دوسری جگہ بھی پڑھی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند