• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42394

    عنوان: کیا صلاة التوبہ اور صلاة الحاجہ ایک نیّت میں پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا صلاة التوبہ اور صلاة الحاجہ ایک نیّت میں پڑھ سکتے ہیں؟ اور استخارہ کی نماز کے ساتھ کوئی اور نفل نماز کی نیّت کرسکتے ہیں؟یا کون سی نفل نماز کی نیت ایک ساتھ کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 42394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1767-630/L=1/1434 جی ہاں! صلاة التوبة اور صلاة الحاجة ایک نیت میں پڑھ سکتے ہیں، اسی طرح کوئی بھی نفل نماز ہو اُس میں دوسری نفل نماز کی نیت کرسکتے ہیں۔ ولو نوی فرضًا نفلاً فللفرض،․․․ ولو نافلتین کسنّة فجر وتحیّة مسجد فعَنہما (الدر المختار: 2/125-124) وأما إذا نافلتین کما إذا نوی برکعتي الفجر والتحیّة والسنّة أجزأت عنہما (الأشباہ: 79)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند