• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67778

    عنوان: نماز کے دوران کیا پچھلی صف سے اگلی صف میں جاسکتے ہیں اور دائیں یا بائیں صف کو پُر کر سکتے ہیں؟

    سوال: نماز کے دوران کیا پچھلی صف سے اگلی صف میں جاسکتے ہیں اور دائیں یا بائیں صف کو پُر کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 67778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 878-866/B=12/1437

    نماز کی حالت میں ایسا کرنا احناف کے یہاں درست نہیں، البتہ اگر دو آدمی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں اور اس حالت میں کوئی تیسرا آگیا تو امام کو نماز کی حالت میں آگے بڑھ جانے یا مقتدی کو پیچھے آنے کی اجازت ہے، یعنی شرعی ضرورت کی بنا پر گنجائش ہے، بلا ضرورت ایسا کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند