• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41414

    عنوان: وتر کی رکعتوں میں پہلی رکعت میں سورہٴ اعلی، دوسری میں سورہٴ کافرون، تیسری رکعت میں سورہٴ اخلاص پڑھنے کا ذکر ملتا ہے

    سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وتر کی نما ز میں سورہ '' نصر" سورہ " لہب " اور سورہ "اخلاص " پڑھنے سے بہت سارے بیماریوں سے شفا ملتی ہے ، کیا کسی نماز کے لئے کسی سورہ مقرّر کر لینا صحیح ہے؟ دوسرا سوال جمعہ کے خطبہ سے پہلے جو اذان ہوتی ہے اذان میں اشہد ان محمد رسول اللہ سن کر صلی اللہ علیہ وسلم کہنا منع ہے؟

    جواب نمبر: 41414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1755-1345/B=10/1433 ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری ہے، البتہ حدیث شریف میں وتر کی رکعتوں میں پہلی رکعت میں سورہٴ اعلی، دوسری میں سورہٴ کافرون، تیسری رکعت میں سورہٴ اخلاص پڑھنے کا ذکر ملتا ہے، اسے پڑھنا چاہیے یہ سنت ہے۔ وتر میں سورہٴ نصر، سورہٴ لہب اور سورہٴ اخلاص کو معین کرلینا مکروہ ہے۔ (۲) زبان سے اذان کا جواب نہ دے البتہ دل میں دے سکتا ہے اور درود شریف یعنی صلی اللہ علیہ وسلم بھی دل میں پڑھ سکتا ہے۔ زبان سے نہ پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند