• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25192

    عنوان: میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں اس کمپنی کے قریب مسجد نہیں ہے۔وہاں جانے کے لیے تقریبا 20-25/ منٹ لگتے ہیں تو میں کام چھوڑ کر ہرنماز کے لیے نہیں جاسکتاہوں۔ کیا میں آفس کے کسی کونے میں نماز پڑھ سکتاہوں؟ اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟اور قبلہ کا رخ کیسے معلوم کرسکتاہوں؟

    سوال: میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں اس کمپنی کے قریب مسجد نہیں ہے۔وہاں جانے کے لیے تقریبا 20-25/ منٹ لگتے ہیں تو میں کام چھوڑ کر ہرنماز کے لیے نہیں جاسکتاہوں۔ کیا میں آفس کے کسی کونے میں نماز پڑھ سکتاہوں؟ اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟اور قبلہ کا رخ کیسے معلوم کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 25192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1778=1304-9/1431

    اگر کبھی کبھار مسجد نہ جاسکیں اور آفس میں ادا کرلیں تو گنجائش ہے، مسجد اور جماعت کا ثواب اگرچہ نہ ملے گا، مگر نماز درست ہوجائے گی۔
    (۲) شہر میں جو مساجد قدیمہ ہیں، ان کا رخ قبلہ نما سے دیکھ لیں پھر اسی نمبر سے آفس میں جہت قبلہ کو مقرر کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند