• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49428

    عنوان: ایک امام کی امامت جو قرأت میں بعض حروف چھوڑتے ہیں اور بعض اضافہ کرتے ہیں اور بعض دوسروں کے ساتھ بدلتے ہیں؟اور قاری کی اقتداء کرنا کیسا ہے؟ اس پر اس کی امامت کیسی ہے؟

    سوال: ایک امام کی امامت جو قرأت میں بعض حروف چھوڑتے ہیں اور بعض اضافہ کرتے ہیں اور بعض دوسروں کے ساتھ بدلتے ہیں؟اور قاری کی اقتداء کرنا کیسا ہے؟ اس پر اس کی امامت کیسی ہے؟

    جواب نمبر: 49428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 32-32/B=1/1435-U نماز میں قراء ت کے اندر بعض حروف کو چھوڑدینا بعض کو بدل کر پڑھنا جائز نہیں ہے، بسا اوقات اس سے معنی میں تغیر پیدا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے نماز بھی فاسد ہوجاتی ہے، امام صاحب کو ایک دو ماہ قراء ت صحیح مشق کرنے کی مہلت دی جائے جب ان کے استاد اطمینان دلادیں اس کے بعد امامت کے منصب پر رکھ سکتے ہیں، غلط قرآن پڑھنے سے قاری اور عامی دونوں کی نماز فاسد ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند