• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165379

    عنوان: قطروں كی وجہ سے پیشاب کے راستے میں روئی کا استعمال کرتا ہوں کیا میری نماز ہو جائے ؟

    سوال: مفتی صاحب مجھے پیشاب کی بیماری ہے اور دوا بھی کھا رہا ہوں پیشاب کرنے کے بعد مجھے بیشاب آتا رہتا ایسا نہیں ہے کہ پانچ یا دس منٹ تک بلکہ کچھ کچھ وقفہ سے آتا رہتا ہے میں اس کے لئے پیشاب کے راستے میں روئی کا استعمال کرتا ہوں کیا میری نماز ہو جائے گی؟ میں بہت پریشان ہوں اس کے بارے میں وضاحت کر دیں۔

    جواب نمبر: 165379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 31-35/D=2/1440

    پیشاب کے راستہ میں روئی رکھ سکتے ہیں لیکن روئی کے باہری حصہ تک ( جو عضو خاص کے سوراخ کے برابر ہے) پیشاب نکل آئے گا تواس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور جب تک پیشاب اندرونی حصہ میں روئی میں جذب ہوتا رہے گا اور باہر اثر نہیں آئے گا اس وقت تک وضو کے ٹوٹنے کا حکم نہ ہوگا۔ اور سابق وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    ایسے دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیشاب سے فارغ ہوکر کچھ دور چل کر یا کچھ دیر لیٹ کر ٹیشو پیپر سے قطرات سکھا لیا کریں اگر ضرورت محسوس ہو تو دوبارہ پیشاب کے لئے بیٹھ جائیں اور قطرات آنے سے طبیعت مطمئن ہو جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند