• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146402

    عنوان: حروف صحیح ادا ہوں مگر سننے میں نہ آئیں تو نمازہوگی یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی شخص نماز میں اتنا آہستہ پڑھے کہ خود سن نہ سکے البتہ زبان سے حروف صحیح ادا ہوجائیں تو نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 146402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 180-196/SN=3/1438

     

    نماز تو اس صورت میں بھی ہو جائے گی؛ لیکن احتیاط اس میں ہے کہ اس طرح قرأت کی جائے کہ آدمی خود اسے سن سکے۔ (دیکھیں: امداد الفتاوی: ۱/ ۲۰۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند