• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600744

    عنوان: امام نے مغرب میں سری قرأت شروع كردی لقمہ دینے پر جہری قرأت كی‏، كیا ایسی صورت میں سجدہ سہو واجب ہے؟

    سوال:

    امام صاحب بھولے سے مغرب کی دوسری رکعت کو تیسری رکعت سمجھ کر پڑھنے لگے سری میں، مقتدی نے لقمہ دیا امام کو یاد آ گیا تو کیا امام پر سجدہ سو واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 600744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 241-176/B=03/1442

     مغرب کی دوسری رکعت میں اگر تین آیتوں کے بقدر قرأة سری پڑھ لی اس کے بعد لقمہ ملنے پر جہراً قرأة کی تو امام کو اخیر میں سجدہٴ سہو کرنا واجب تھا۔ سجدہٴ سہو نہیں کیا تو نماز ہوگئی ؛ البتہ ثواب کے اعتبار سے ناقص ادا ہوئی۔ نماز کا وقت نکل جانے کے بعد اس کا اعلان ضروری نہیں صرف مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند