• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41503

    عنوان: وگ یا بالوں كے ساتھ كیا نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: ۱- آج کل بہت سے مرد حضرات نے وگ-مصنوعی بال لگواتے ہیں، جس کے ساتھ وہ نماز بھی پڑتے ہیں تو کیا اس کی نماز ہو جاتی ہے، اور کیا ان کا غسل ہو جاتا ہے؟تفصیل سے بتائیں۔ ۲- استنجا ..ایک دفعہ استنجا کر کے کتنی نماز پڑھ سکتے ہیں؟اگر اس دوران پیشاب وغیرہ نہ کیا ہو، اگر صرف وضو کیا جا ئے توکیا نماز ہو جا ئے گی؟

    جواب نمبر: 41503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1799-1392/B=11/1433 مصنوعی بال لگوانا بھی مکروہ ہے اور اسے لگواکر نماز پھی مکروہ ہے، غسل صحیح ہوجائے گا۔ (۲) استنجا کرکے وضو کرنے کے بعد جس قدر نمازیں چاہیں پڑھ سکتے ہیں، بشرطیکہ وضو نہ ٹوٹے یعنی پیشاب پاخانہ یا ریاح خارج نہ ہوئی ہو۔ اگر پیشاب وغیرہ نہ کیا ہو تو بھی تازہ وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند