• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161040

    عنوان: ہر نماز کے بعد امام کا اجتماعی دعا کرانا کیسا ہے؟

    سوال: ہر نماز کے بعد امام کا اجتماعی دعا کرانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 161040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 856-729/D=8/1439

    فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا احادیث سے ثابت ہے جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان کے بعد بہت مختصر دعا کرنی چاہئے تاکہ سنتیں پڑھنے میں تاخیر نہ ہوں کیونکہ سنتوں کا وقت فرض کے بعد متصلاً ہے اور جن نمازوں کے بعد سنت نہیں ہے مثلاً فجر اور عصر کی نماز ان کے بعد طویل دعا مانگیں لیکن اجتماعی دعا کا اہتمام اور التزام کرنا کہ امام کے ساتھ ہی شروع کریں اور بالکل ساتھ ساتھ ختم کریں یا جہری دعا اسی التزام و اہتمام کے ساتھ کی جائے تو ایسا کرنا شریعت سے ثابت نہیں بلکہ ہر ایک اپنے طور پر دعا کرے اور اگر سب کے ایک ساتھ دعا کرنے کی وجہ سے اجتماع کی سی شکل بن جائے اس میں حرج نہیں لیکن ہر وقت اجتماعی دعا کرنے اور جہراً کرنے کا التزام و اہتمام کرنا یا اتنی طویل دعا کرنا کہ سنت میں غیر معمولی تاخیر ہو جائے بدعت و مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند