• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176316

    عنوان: كسی مقتدی كا وضو ٹوٹ گیا جب كہ امام نے صرف ایك طرف سلام پھیرا تھا؟

    سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسلہ ذیل کے بارے میں ایک شخص امام کے ساتھ تکبیر اولی سے نماز پڑھ رہا تھا امام صاحب نے ایک طرف سلام پھیرا تھا کہ اس شخص کا وضو ٹوٹ گیا یا اب وہ شخص کیا کرے دوبارہ نماز پڑھے یا اس کی نماز پوری ہوگئی براہ کرم مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں عین نوازش ہوگی

    جواب نمبر: 176316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 642-571/H=06/1441

    باوضوء ہونے کی حالت میں لفظ السلام علیکم ورحمة اللہ کہنا غالباً فوت ہوگیا ایسی صورت میں نماز دوبارہ پڑھنا چاہئے۔ ویجب لفظ السلام ہٰکذا فی الکنز اھ۔ الفتاویٰ الہندیة: ۷۲۔ البتہ اگر بنا کرنا چاہے تو بنا بھی کر سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند