عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 66903
جواب نمبر: 66903
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 630-516/D=9/1437 (۱) حافظ صاحب اگر حکیم ہیں تودوا دینے میں حرج نہیں، لیکن مسجد میں ایسا پیشہ اختیار کرنا مناسب نہیں اور عورتوں کا مسجد میں آنا جانا رکھنا آداب مسجد کے خلاف اور کبھی فتنہ کا باعث ہے اس لئے اسے بند کرنا چاہئے۔ (۲) کالی مورتی دکھلانا اور مذہب کے ایک ہونے کی بات کرنا غلط ہے۔ اگر واقعی حافظ نے ایسا کیا ہے تو اسے پابند کیا جائے کہ اس طرح کی حرکت بند کرے، ورنہ اسے ہٹاکر کسی دوسرے شخص کو جو نیک و صالح ہو امام بنایا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند