• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154000

    عنوان: امام سے کینہ رکھنے والے کی نماز اس امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی نمازی کے دل میں مسجد کے امام صاحب کے لیے کینہ ہے یا امام صاحب کی برائی کرتا ہے تو کیا اس نمازی کی نماز اس امام صاحب کے پیچھے ہو جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1388-1345/H=12/1438

    نماز تو ہو جاتی ہے لیکن بغیر کسی وجہ شرعی کے ایک دوسرے کی برائی کرنا کینہ رکھنا جائز نہیں، مل بیٹھ کر معاملات کو سلجھا کر حسن معاشرت سے گزر بسر کرنا چاہئے عفو و درگزر اور حسن اخلاق سے پیش آنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند