• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32629

    عنوان: اگر کوئی شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہواور امام سے کچھ پہلے سہواً /قصدا/سلام پھیردے تو کیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ مدلل جواب دیں۔

    سوال: اگر کوئی شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہواور امام سے کچھ پہلے سہواً /قصدا/سلام پھیردے تو کیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 32629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 897=748-7/1432 جی ہاں صورت مذکورہ میں اس کی نماز ہوجائے گی، فرائض کے اعتبار سے تام ہوگئی، امام کی مخالفت کی وجہ سے ناقص رہی یعنی ثواب اسے کامل نہ ملے گا۔ ومنہا القعود الأخیر مقدار التشہد حتی لو فرغ المقتدي قبل فراغ الإمام فتکلم فصلاتہ تامة (فتاویٰ عالمگیري: ۱/۸۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند