• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146030

    عنوان: امام جائے امامت پر پندرہ دن کی نیت سے نہ ٹھہرے تو ؟

    سوال: ایک شخص ۱۰۰/ کلو میٹر کی دوری پر ایک مسجد میں امامت کرتاہے اور وہ حنفی بھی ہے اور اُس مسجد کے اکثر لوگ بھی حنفی ہیں، تو وہ شخص کیا کرے؟ امامت چھوڑ دے یا امامت کرسکتا ہے ؟ برائے مہربانی مسئلہ کی وضاحت فرمائیے، بہت کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 146030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 152-127/B=2/1438

    اگر وہ شخص جائے امامت پر پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت نہیں کرتا تو اس کو چاہئے کہ وہ صرف فجر اور مغرب میں امامت کرے ظہر، عصر اور عشاء کی نماز نہ پڑھائے کیونکہ اس میں اس شخص کو دو پڑھانی ہوگی۔ اس صورت میں وہاں کے مقیم مقتدیوں کا فرض ادا نہ ہوگا اگر انہوں نے بھی دو رکعت پر سلام پھیر کر نماز ختم کردی۔ اتنی دور امامت کرنی ہے تو وہیں جائے امامت میں قیام کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند