• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608412

    عنوان:

    امام کے پیچھے کرسی لگاکر نماز پڑھنا

    سوال:

    ہمارے یہاں 80سال کے بزرگ عالم دین شیخ زکریا کاندھلوی رح کے شاگرد بھی ہے ۔جامع مسجد کے امام بھی ہے ۔مگر کُچھ دنوں سے بیماری کی وجہ سے مسلم ڈاکٹرز نے زمین پر بیٹھنے سے منع کردیا ہے حتٰی کے نماز کے لئے بھی۔وہ ہمیشہ کی طرح امام کے پیچھے ہی کرسی پرنماز ادا کررہے ہے کُچھ افراد کا اعتراض ہے کی کرسی وہاں نہ لگائی جائے ۔حالانکہ اُنھیں اُس سے کچھ تکلیف نہیں ہے ۔کیا کرسی لگانا غلط ہے ؟

    جواب نمبر: 608412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:637-498/L=6/1443

     مذکورہ بالا صورت میں اگر وہ بزرگ واقعی مجبور ہیں یعنی کھڑے ہوکر رکوع سجدہ کے ساتھ یا بیٹھ رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پر قادر نہیں ہیں تو ان کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے اور اگر کرسی امام کے پیچھے لگانے سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تو امام کے پیچھے بھی کرسی لگانے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند