• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605628

    عنوان:

    سگریٹ یا شیشہ پینے والے كو امام بنانا كیسا ہے؟

    سوال:

    جو شخص سگریٹ یا شیشہ پیتا ہو اس شخص کو امام بنانا صحیح ہے ؟ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 605628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:993-699/sd=1/1443

     جوامام سگریٹ، شیشہ وغیرہ پینے کا عادی ہو، اس کے منہ سے بدبو آتی ہے، جس سے فرشتوں کو اور عامة المسلمین کو تکلیف ہوتی ہے اور حدیث شریف میں ایسی چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع کیا گیا ہے جس سے منہ سے بدبو آئے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من أکل من ھذہ الشجرة فلا یقربن مسجدنا، وفی روایة فإن الملائکة تتأذی مما یتأذی منہ الإنس (مسلم شریف) لہٰذا ایسے شخص کو امام نہیں بنانا چاہیے۔(فتاوی محمودیہ: ۳۹/۱۰، ۴۰، میرٹھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند