• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600542

    عنوان:

    امام قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ہوگیا اور مسبوق نے اسکی اتباع کی تو کیا حکم ہے

    سوال:

    قعدہ اخیرہ کے بعد امام سہوا کھڑا ہوگیا اس کے ساتھ مسبوق بھی کھڑا ہوگیا لقمہ ملنے پر امام نے واپس آکر سجدہ سہو کرکے نماز پوری کرلی مسبوق نے بھی امام کے ساتھ سجدہ سہو کیا تو اس سورت میں کھڑے ہوتے ہی کیا مسبوق کی نماز فاسد ہوگئی کیا حکم ہے ؟ جواب مدلل فرمائیں۔ذ

    جواب نمبر: 600542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 192-159/B=03/1442

     مسبوق کی نماز صورت مذکورہ میں فاسد ہو جائے گی۔ کذا فی الدر المختار، ولو قام إمامہ لخامسةٍ متابعہ ، إن بعد القعود تفسد۔ (درمختار مع الشامی: ۲/۳۵۰، باب الامامة ، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند