• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10157

    عنوان:

    حضرت میں انبور، تمل ناڈو میں رہتا ہوں۔ میں ہر نماز کے شروع اورختم ہونے کا وقت جاننا چاہتا ہوں۔ برائے کرم آپ مجھے اس کا جواب عنایت فرماکر کے احسان فرماویں۔

    سوال:

    حضرت میں انبور، تمل ناڈو میں رہتا ہوں۔ میں ہر نماز کے شروع اورختم ہونے کا وقت جاننا چاہتا ہوں۔ برائے کرم آپ مجھے اس کا جواب عنایت فرماکر کے احسان فرماویں۔

    جواب نمبر: 10157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 76=76/ د

     

    ۱- فجر کا وقت صبح صادق سے شروع ہوتا ہے اور سوج نکلنے تک باقی رہتا ہے۔

    ۲- دوپہر ڈھل جانے (زوال) سے ظہر کا وقت شروع ہوتا ہے اور جب کسی چیز کا سایہ اس کے اصلی کے علاوہ دو مثل ہوجائے اس وقت تک رہتا ہے۔

    ۳- کسی چیز کا سایہ اس کے سایہ اصلی کے علاوہ دو مثل ہوجانے سے عصر کا وقت شروع ہوتا ہے اور سورج ڈوبنے تک باقی رہتا ہے، لیکن جب سورج کا رنگ بدل جائے دھوپ پیلی پڑجائے تو اس وقت عصر کی نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

    ۴- سورج ڈوبنے کے وقت سے مغرب کا وقت شروع ہوتا ہے پھر جب تک پچھم کی طرف آسمان کے کنارے سرخی باقی رہے مغرب کا وقت رہتا ہے، لیکن مغرب کی نماز میں زیادہ تاخیر کرنا مکروہ ہے۔

    ۵- جب مذکورہ سرخی ختم ہوجائے تو عشاء کاوقت شروع ہوتا ہے اور صبح صادق تک باقی رہتا ہے، لیکن آدھی رات کے بعد عشاء کا وقت مکروہ ہوجاتا ہے۔ آپ اپنے علاقہ کے کسی دینی مدرسہ سے رابطہ کرلیں تو وہ آپ کو نماز کے اوقات کی جنتری دیدیں گے اس سے آپ کو گھڑی کے اعتبار سے نماز کا اول آخر وقت کا پہ چل جائے گا، انبور میں مدرسہ رفیق العلوم ہے، اور ویلور میں مدرسہ باقیات الصالحات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند