• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173215

    عنوان: پھلوں كے كاروبار كی وجہ سے نماز اشراق چھوٹ جاتی ہے كیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ پھلوں کے کاروبار کے لیے صبح صادق سے پہلے فروٹ منڈی جانا ہوتا ہے اس میں اشراق کی نماز سے پہلے کاروبار شروع ہو جاتا ہے تو اس میں اشراق کی نماز ضائع ہو جاتی ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 173215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 43-21/B=01/1441

    فجر کی نماز آپ صبح صادق کے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے کہیں پڑھ لیں اشراق کی نماز کا زوال سے پہلے پہلے تک رہتا ہے اگر آپ ۱۰-۱۱/ بجے بھی بازار سے فارغ ہو جائیں تو اشراق کی نماز (یا چاشت کی نماز کی نیت سے) پڑھ لیا کریں۔ اور چاشت کی نماز پڑھنا تاجروں کے لئے زیادہ بہتر ہے اس لئے آمدنی میں برکت ہوتی ہے۔ اور اس کا وقت بھی زوال سے پہلے پہلے تک رہتا ہے، اور ۹/ بجے سے شروع ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند