• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1072

    عنوان:

    فجر کی نماز میں اگر ہمارے پاس دو رکعت سنت پڑھنے کی گنجائش نہ ہو اور ہم صرف دو رکعت فرض پڑھ لیں ، تو کیا ہمیں اس کے بعد دو رکعت سنتوں کی قضا پڑھنا ضروری ہوگا؟ کیوں کہ وہ تو سنت موٴکدہ ہے۔

    سوال:

    فجر کی نماز میں اگر ہمارے پاس دو رکعت سنت پڑھنے کی گنجائش نہ ہو اور ہم صرف دو رکعت فرض پڑھ لیں ، تو کیا ہمیں اس کے بعد دو رکعت سنتوں کی قضا پڑھنا ضروری ہوگا؟ کیوں کہ وہ تو سنت موٴکدہ ہے۔

    جواب نمبر: 1072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  439/ن = 481/ن)

    جی ہاں! سورج طلوع ہونے کے بعد زوال سے پہلے پہلے ان کی قضاء کرلی جائے۔ ولا یقضیھا إلا بطریق التبعیة لقضاء فرضھا... وأما إذا فاتت وحدھا فلا تقضی قبل طلوع الشمس بالإجماع... وأما بعد طلوع الشمس بالإجماع... وأما بعد طلوع الشمس فکذلك عندھما وقال محمد: أحبّ إلي أن یقضیھا إلی الزوال... قیل ھذا قریب من الاتفاق (در مع رد المحتار: ۲/۵۱۲، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند