• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9409

    عنوان:

    ایک امام صاحب ہیں جن سے مقتدی خوش نہیں ہیں، مقتدی ان کو ہٹانا چاہتے ہیں پر وہ چودھری بنے بیٹھے ہیں اورہٹنے پر بالکل آمادہ نہیں ہیں۔ کافی کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہیں چونکہ ساری باتیں لکھنا مشکل ہے لہذاآپ شرائط بتادیجئے جس کی بنا پر امام کو امامت سے ہٹایا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1257=1257/ م

    امامت کسی کی جاگیر نہیں ہے، امامت ایک عظیم دینی منصب ہے، جس کا استحقاق،تقویٰ، طہارت، صلاح و کمال، علم وعمل جیسے اوصاف حمیدہ کی بنا پر ہوتا ہے، اور جو امام فسق و فجور اور کبائر میں مبتلا ہوجائے اور اپنے افعال سے توبہ نہ کرے، اس کو معزول کرکے کسی لائق امامت، متبع سنت شخص کو امام بنانا چاہیے، سوال مذکور میں امام صاحب سے مقتدیوں کے ناخوش رہنے کی وجوہات اور امام صاحب کے ذاتی احوال کی تفصیل مذکور نہیں،اس لیے ان کی امامت کے متعلق حکم تحریر کرنا دشوار ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند