• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66424

    عنوان: مسجد اور گھر کے درمیان ایک گلی حائل ہیں کیا گھر کی عورتیں تراویح میں مسجد کے امام کی اقتدا کرسکتی ہیں؟

    سوال: ہمارے گھر اور مسجد کے درمیان ایک گلی ہے اور مسجد کی دیوار بھی جھوٹی ہے اور ہماری گھر کی عورتیں امام کے ساتھ نماز تراویح ادا کرتے ہیں لیکن فرض اور وتر امام کے ساتھ ادا نہیں کرتے وہ اپنے علیحدہ ادا کرتے ہیں، کیا اس صورت میں نماز تراویح ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 66424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1109-1193/L=11/1437 اگر گلی اتنی چوڑی نہیں ہے کہ اس میں بیل گاڑی یا اس جیسی گاڑی گذر سکے اور امام کی حرکات و سکنات کا علم ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس گھر میں امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند