• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 62571

    عنوان: کیا حمام/بیت الخلاء کے پائپ کو بیڈ روم /ہال کے بیچ سے ۴۵ ڈگری کے ذریعہ سے لے جاسکتے ہیں یا نہیں؟مجھے تعمیری کام کروانا ہے ۔

    سوال: مکان کی تعمیر میں پائپ کو کمر ے سے لے جاسکتے ہیں یا نہیں؟ کیا حمام/بیت الخلاء کے پائپ کو بیڈ روم /ہال کے بیچ سے ۴۵ ڈگری کے ذریعہ سے لے جاسکتے ہیں یا نہیں؟مجھے تعمیری کام کروانا ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 62571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 135-135/M=3/1437-U تعمیری نقشے میں اگر حمام یا بیت الخلاء کے پائپ کے کمرے کے بیچ سے لے جانے کی ضرورت پیش آرہی ہے تو گنجائش ہے کمرے سے لے جاسکتے ہیں، اس کا خیال رہے کہ مستعمل پانی یا گندگی گرنے سے کمرہمحفوظ رہے اور اچھا یہ ہے کہ فرش کے نیچے سے لے جائیں اگر ممکن ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند