• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 23866

    عنوان: اگر کوئی اپنے گھر سے دور ملازمت کرتاہے اور وہ اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے جب کہ بیوی بھی یہی چاہتی ہے، لیکن لڑکے کے والدین اس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ، والدین سے تفصیل سے بات ہوئی مگر وہ نہیں مان رہے ہیں۔برا ہ کرم، بتائیں کہ اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟

    سوال: اگر کوئی اپنے گھر سے دور ملازمت کرتاہے اور وہ اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے جب کہ بیوی بھی یہی چاہتی ہے، لیکن لڑکے کے والدین اس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ، والدین سے تفصیل سے بات ہوئی مگر وہ نہیں مان رہے ہیں۔برا ہ کرم، بتائیں کہ اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟

    جواب نمبر: 23866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1111=881-8/1431

    ملازمت میں دور بیوی کو ساتھ ہی رکھنا مناسب ہے۔ والدین کا اس کے خلاف اصرار کرنا مناسب نہیں۔ آپ نرمی اور سہولت سے والدین کو سمجھادیں، بہشتی زیور حصہ گیارہ کے اخیر میں ایک مضمون ”تعدیل حقوق الدین“ کے نام سے لاحق ہے، اس کا مطالعہ خود بھی بار بار کرلیں اور والدین کو بھی کسی طریقہ سے اس طرف متوجہ کردیں تو بہتر رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند