• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 178036

    عنوان: کیا بائیں ہاتھ کی انگلی پہ تسبیح پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال: کیا بائیں ہاتھ کی انگلی پہ تسبیح پڑھی جاسکتی ہے؟ میں فرض نماز کے بعد بائیں اور دائیں ہاتھ کی انگلی کو ملا کر ۳۳ بار سبحان اللہ ، الحمد اور ۳۴ بار اللہ اکبر پڑھتا ہوں تو کسی نے کہا کہ بائیں ہاتھ کی انگلی پہ تسبیح پڑھنا صحیح نہیں ہے۔ مہربانی فرما کر قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 178036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 793-704/M=08/1441

    بائیں ہاتھ کی انگلی پر تسبیح پڑھنے کی گنجائش ہے؛ البتہ دائیں ہاتھ کی انگلی پر پڑھنا اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند