• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 156743

    عنوان: سونے اور بیت الخلاء کے لیے کیا کیا احتیاط ضروری ہیں؟

    سوال: سونے اور بیت الخلاء کے لیے کیا کیا احتیاط ضروری ہیں؟ اور رخ کا کیا احتیاط ہے ؟ شکریہ

    جواب نمبر: 156743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:224-191/sd=3/1439

    جو بھی کام سنت کے مطابق کیا جائے گا، انشاء اللہ وہ صحیح اور نقصانات سے محفوظ رہے گا، سونے اور بیت الخلاء کے سلسلے میں جو مسنون چیزیں ہیں، اُن پر عمل کرنا چاہیے ، اسی سے احتیاط ہوجائے گی؛البتہ بیت الخلاء میں بطور خاص چند چیزوں کی احتیاط ضروری ہے ، مثلا: قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنا، بلا عذر کھڑے ہو کر استنجاء کرنا، پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنا، دوسروں سے ستر کو نہ چھپانا ،اگر قطرے آنے کا شک ہو،تو استبراء نہ کرنا، اس لیے کہ استنجاء کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنا مکروہ تحریمی ہے ، بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے ، پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنا بڑا گناہ ہے ، ضرورت کے باوجود استبراء نہ کرنے سے وضوء اور نماز کے فاسد ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ،اس لیے ان امور میں احتیاط ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند