• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 51813

    عنوان: اخلاق وآداب

    سوال: حضرت مندرجہ ذیل سے مصافحہ ومعانقہ کا حکم بتلادیں۔ (۱) چھوٹی لڑکیوں سے۔ (۲) محرم عورتوں جیسے والدہ یا ہمشیرہ وغیرہ سے۔ (۳) غیرمحرم بوڑھی عورتوں سے۔ (۴) امرد سے۔ (۵) امرد کی تعریف بھی بتلادیں۔

    جواب نمبر: 51813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 698-573/B=5/1435-U (۱) نابالغ اور بہت چھوٹی سی بچی ہو تو کوئی حرج نہیں۔ (۲) کرسکتے ہیں بشرطیکہ شہوت سے امن ہو اور اندیشہ شہوت ہو تو ناجائز ہے۔ (۳) نہیں کرسکتے۔ (۴) اگر شہوت کا اندیشہ کسی کی طرف سے بھی نہ ہو تو کرسکتے ہیں۔ (۵) جو لڑکا بڑا ہوگیا ہو لیکن ابھی اسے ڈاڑھی نہ آئی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند