• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 602282

    عنوان:

    "عاجزی" اور "عزت نفس کی توہین" میں فرق کیسے کیا جائے ؟

    سوال:

    بحوالہ سوال و جواب نمبر9024 "عاجزی" اور "عزت نفس کی توہین" میں فرق کیسے کیا جائے ؟ نیز اگر کوئی شخص کسی کی بے عزتی کرتا ہے اور دوسرا اسے معاف کر کے تعقات بحال کرلیتا ہے تو کیا یہ عمل "عزت نفس" کی توہین میں نہیں آئے گا؟

    جواب نمبر: 602282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 409-365/D=06/1442

     حدیث میں ہے واعف عمن ظلمک یعنی جس نے تم پر ظلم کیا اسے معاف کردو۔ سوال میں مذکور شخص جب بے عزتی کرنے والے کو معاف کردیتا ہے تو حدیث کے مطابق یہ اچھا اور پسندیدہ عمل باعث ثواب ہے، لہٰذا یہ ”عزت نفس“ کی توہین میں نہیں آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند