• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 36140

    عنوان: والد صاحب کا گھر ایک بیٹے کا نام کرنا ؟

    سوال: میرے والد صاحب نے ایک گھر اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے نام کر دیا ہے۔ بظاہر تو کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں ہے۔ کیا والد صاحب کا یہ عمل جائز ہے؟ والد صاحب الحمدللہ حیات ہیں۔

    جواب نمبر: 36140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 123=67-2/1433 اولاد کے درمیان ہبہ کرنے میں مساوات (برابری) سے کام لینا چاہیے اولاد میں سے کسی کو ہبہ کرنا اور دوسرے کو محروم کردینا شرعاً درست نہیں، البتہ اگر ہبہ میں والد اپنی بعض اولاد کو کچھ زیادہ دیدے جب کہ اس کا مقصد دوسری اولاد کو نقصان پہنچانے کا نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند