• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 7875

    عنوان:

    سلام کرنا سنت ہے یا فرض؟ (۲)جب کسی مسلمان بھائی سے ملتے ہیں تو السلام علیکم کہتے ہیں․․․کیا خط و کتابت کرتے وقت ہم سلام مسنون لکھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    سلام کرنا سنت ہے یا فرض؟ (۲)جب کسی مسلمان بھائی سے ملتے ہیں تو السلام علیکم کہتے ہیں․․․کیا خط و کتابت کرتے وقت ہم سلام مسنون لکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 7875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1593=1517/د

    (۱) سلام کرنا سنت ہے، اسلام کا شعار ہے، موجب اجر و ثواب ہے۔ مسلمان کے حق واجب کی ادائیگی ہے۔ جواب دینا واجب ہے۔

    (۲) خط و کتابت میں بھی السلام علیکم لکھنا چاہیے۔ زبان سے السلام علیکم کہہ کر سلام مسنون لکھ دیا تو بھی حرج نہیں ہے، حاصل یہ کہ سلام مسنون لکھ سکتے ہیں مگر السلام علیکم لکھنا زیادہ بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند